سانحہ مچھ،بلاول اور مریم نواز کوئٹہ پہنچ گئے

Jan 07, 2021 | 15:26:PM

(24نیوز) سانحہ مچھ کے متاثرین کا دکھ بانٹنے کے لئےچیئرمین پیپلزپارٹی  بلا ول اورمسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کوئٹہ پہنچ گئے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نےٹوئٹر پیغام میں لکھا ہزارہ برادری کے ساتھ یکجہتی کیلئے دھرنے میں شرکت کریں گے۔

 پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ٹوئٹر پیغام میں  کہنا ہے کہ  وزیراعلی سندھ  مراد علی شاہ اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ کوئٹہ جانے کے لئے کوشاں ہوں، وزیراعظم کو دہشتگردی سے متاثرہ ان مظلوموں کے مطالبات تسلیم کرنا چاہئیں جو  5 روز سے دھرنا دئیے بیٹھے ہیں۔

ادھر دوسری جانب مچھ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل کئے جانے والے کان کنوں کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور اظہارِ ہمدردی کرنے کے لیے پی ڈی ایم  کے متعدد رہنما کوئٹہ پہنچ گئے۔جن میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری،مسلم لیگ نون کے رہنماء احسن اقبال ،پرویز رشید، مریم اورنگزیب شامل ہیں۔

مزیدخبریں