ہماری برآمدات بھارت اوربنگلہ دیش سے بہتر رہیں,وزیراعظم 

Jan 07, 2021 | 15:37:PM

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نومبراور دسمبر2020 میں ہماری برآمدات کے مقابلے میں پڑوسی ممالک بھارت اوربنگلہ دیش کی برآمدات منفی رہی ہیں۔اس کامیابی پر وزارت تجارت اور برآمد کنندگان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

عمران خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ علاقائی برآمدات کے رجحان سے متعلق اعدادو شمار موصول ہوئے ہیں۔  نومبر میں پاکستان کی ایکسپورٹس 8.32 جبکہ دسمبر میں18.30 فیصد رہیں۔ نومبر میں بھارت کی ایکسپورٹس منفی9.7 جبکہ دسمبر میں منفی 0.8 فیصد رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش کے مقابلے میں نومبرمیں بنگلہ دیش کی ایکسپورٹس 0.76 دسمبر منفی 6.11 فیصد رہیں۔
 

مزیدخبریں