(24نیوز)ملکی دفاع مضبوط سے مضبوط تر،پاکستان نے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ فتح میزائل 140 کلو میٹر تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ فتح میزائل نے کامیابی سے 140 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا لیا ہے، میزائل سسٹم سے دشمن کے علاقے میں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔
صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، آرمی چیف نے مبارکباد دی ہے۔