آپ بے حس شخص کو پکار رہے ہیں اسکے پاس وقت نہیں، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سانحہ مچھ کے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ پر جو قیامت ٹوٹی اس پر دلی تعزیت کرتی ہوں،عمران خان صاحب لوگ لاشیں رکھ کر آپ کے منتظر ہیں، خدارا آﺅ ریاست کا کام تحفظ دینا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے سانحہ مچھ کے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پیارے آپ سے چھینے گئے ، میرے پاس آپ سے تعزیت کیلئے الفاظ نہیں ہیں ۔پانچ دن سے دیکھ رہے ہیں،آپ کی تکلیف کااحساس ہے۔
مریم نواز نے کہاکہ آپ بے حس شخص کوپکاررہے ہیں،اس کے پاس آنے کاوقت نہیں، عمران خان صاحب لاشیں رکھ لوگ آپ کے منتظرہیں،خداراآئو ریاست کا کام تحفظ دیناہے۔ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے ، وزیراعظم گھر کے باپ کی طرح ہوتا ہے۔ کوئٹہ میں کان کنوں کی شہادت قومی سانحہ ہے ۔ آپ کو وزیراعظم کی کرسی پر بٹھا دیا گیا لیکن آ پ کو احساس نہیں۔ آپ کو لواحقین کے پاس جانے کی توفیق نہ ہوئی۔