پاکستان ایسا ملک ہے جہاں شہیدوں کو بھی احتجاج کرنا پڑتا ہے،بلاول بھٹو

Jan 07, 2021 | 17:58:PM
پاکستان ایسا ملک ہے جہاں شہیدوں کو بھی احتجاج کرنا پڑتا ہے،بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین باول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں شہیدوں کو بھی احتجاج کرنا پڑتا ہے، آج تک ہزارہ برادری کے ایک بھی شہید کوانصاف نہیں مل سکا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ مچھ کے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے دکھ میں شریک ہونے کیلئے آیا ہوں۔ پاکستان میں مزدوروں کا خون سستا ہے، محسوس ہو رہا ہے کہ ہزارہ برادری کا خون سستا ہے۔ آج تک ہزارہ برادری کے ایک بھی شہید کو انصاف نہیں مل سکا۔
 چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پہلے بھی شہادتیں ہوئیں اور آپ کے مطالبات سامنے آئے ، پیپلز پارٹی کے دور میں سانحہ پر بلوچستان حکومت برطرف کر دی تھی۔ہزارہ بھائیوں کو جینے دو، میں بھی شہیدوں کے خاندان سے تعلق رکھتا ہوں ۔ ہم اپنے شہیدوں کو بھی انصاف نہیں دلوا سکے۔
 بلاول بھٹو خطاب کے دوران آبدیدہ ہو گئے۔ کیسا انصاف ہے کہ شہیدوں کے ساتھ بیٹھ کر احتجاج کرنا پڑتا ہے۔ آپ کو انصاف نہ دلا سکے تو پھر کس کو انصاف دلائیں گے۔