(24نیوز )ریلوے لاہور ڈویژن میں بائیو میٹرک حاضری سسٹم متعارف ،ڈی ایس عامر نثار چوہدری نے افتتاح کیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق بائیومیٹرک سسٹم سے ملازمین کی حاضری کو یقینی بنایا جائے گا۔ عامر نثار چوہدری نے اس مو قع پر کہا ہے کہ ریلوے کی کارکردگی مزید بہتر ہو گی اور کام کی شرح بھی بڑھے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آپریشن فاطمہ بلال سرور , ڈویژنل مکینیکل انجینئر تھری احسن ضمیر، ڈویژنل انجینئر احمد قریشی اور دیگر عملے نے شرکت کی۔
ریلوے لاہور ڈویژن میں بائیو میٹرک حاضری سسٹم متعارف
Jan 07, 2021 | 17:59:PM