حکومت پنجاب ہر سال25 ہزار سپیشل بچوں کو فنی تربیت دے گی

Jan 07, 2021 | 18:09:PM

(24نیوز ) محکمہ سپیشل ایجوکیشن کا نیوٹیک کے ساتھ معاہدہ۔ پنجاب کے تمام سپیشل بچوں کو خصوصی فنی تعلیم دی جائے گی۔

 تفصیلا ت کے مطا بق سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن جاوید اقبال بخاری کا کہنا ہے کہ فنی تعلیم میں موبائل اور کمپیوٹر کی تعلیم بھی شامل ہوگی۔ ان سپیشل بچوں کو روزگار فراہم کرنے لئے لئے فنی تعلیم دی جائے گی۔  حکومت پنجاب ہر سال پچیس ہزار سپیشل بچوں کو فنی تربیت دے گی۔ حکومت پنجاب وفاق سے مل کر ان بچوں کے لئے جاب کے مواقع پیدا کرے گی۔ ان تربیت پانے والے بچوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے آسان قرضہ بھی دیا جائے گا۔

مزیدخبریں