وزیرخا رجہ شاہ محمو د کا سعودی،قطری ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

Jan 07, 2021 | 18:27:PM

(24نیوز ) شاہ محمود قریشی کا سعودی عرب اور قطر کے وزرائےخارجہ ے ٹیلیفونک رابطہ ، دو طرفہ تعلقات ،جی سی سی ممالک کے مابین تنازعات کے حل کیلئے کی جانیوالی سفارتی کاوشوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
 تفصیلا ت کے مطا بق وزیر خارجہ نے فیصل بن فرحان آل سعود سے گفتگو کےدوران قطر اور خلیجی ممالک کے مابین تنازعات کے حل کیلئے سعودی عرب کے مثبت کردار کو سراہا۔ وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب کو کرونا وبا کے باوجود جی سی سی سمٹ 2021 کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے جی سی سی ممبران خلیجی ریاستوں کی جانب سے باہمی دیرینہ تنازعات کے حل کیلئے آمادگی اور مثبت رویے کو سراہتے ہوئے اسے خلیجی خطے میں امن و استحکام کیلئے نیک شگون قرار دیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے بین الاقوامی سطح پر دو طرفہ تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کے حوالے سے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کے منتظر ہیں ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا قطر کے وزیرِ خارجہ محمد بن عبدالرحمان ال تھانی کیساتھ بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات اور خلیجی ممالک کے مابین تنازعات کے حل کیلئے کی جانیوالی سفارتی کاوشوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے خلیجی ممالک کے باہمی تنازعات کے حل کیلئے خلیجی ریاستوں کی جانب سے مثبت ردعمل اور سعودی عرب میں جی سی سی کے کامیاب اجلاس پر قطری ہم منصب کو مبارکباد دی۔

مزیدخبریں