دسمبر 2020 میں تجارتی خسارہ دو ارب 68 کروڑ ڈالرز ہو گیا,ادارہ شماریات

Jan 07, 2021 | 18:32:PM

(24 نیوز)دسمبر 2020 میں تجارتی خسارہ دو ارب 68 کروڑ ڈالرز ہو گیا ، دسمبر میں برآمدات کا حجم دو ارب 35 کروڑ ڈالرز رہا، دسمبر میں ملکی درآمدات 5 ارب 35 لاکھ ڈالرز رہیں ۔
ادارہ شماریات کے مطابق نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں برآمدات میں 8 اعشاریہ13 فیصداضافہ ہوا ، دسمبر 2019 کے مقابلے میں برآمدات میں18 اعشاریہ31 فیصد اضافہ ہوا ،ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال کے چھ ماہ میں تجارتی خسارہ 12 ارب 42 کروڑ ڈالرز رہا، گذشتہ برس اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 11 ارب 67 کروڑ ڈالرز تھا، تجارتی خسارے میں گذشتہ برس کے مقابلے میں6 اعشاریہ 44 فیصد اضافہ ہوا ۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے دسمبر تک ملکی برآمدات 12 ارب 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہیں، گذشتہ برس اسی عرصے میں برآمدات کا حجم 11 ارب 52 کروڑ ڈالرز تھا ، چھ ماہ میں درآمدات کا حجم 24 ارب 52 کروڑ ڈالرز رہا،گذشتہ برس اسی عرصے میں درآمدات کا حجم 23 ارب 19 کروڑ ڈالرز تھا ۔

مزیدخبریں