(24نیوز )پنجاب حکومت نے 1 ہزار 6 سو 16 ایکٹر زمین پاک فوج کی ویلفیئر اسکیم کو دینے کی منظوری دے دی۔ چولستان میں واقع سولہ سو ایکٹر زمین کو آرمی ویلفیئر اسکیم میں شامل کیا جائے گا۔
تفصیلا ت کے مطا بق اس سے قبل پاک فوج کے شہدا کی فیملی کو بھکرمیں اراضی دی گئی تھی۔ لیکن معاملہ کورٹ میں ہونے کے باعث بھکرمیں واقع زمین کو اب پاک فوج ویلفیئر اسکیم سے نکال دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھکر کی جگہ چولستان میں زمین کو اب آرمی ویلفیئر اسکیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے1616 ایکٹر زمین پاک فوج ویلفیئرسکیم کو دینے کی منظوری دے دی
Jan 07, 2021 | 18:41:PM