برآمدی شعبوں کیلئے اچھی خبر ،ایف بی آر نے رجسٹریشن سیل قائم کردیا

Jan 07, 2021 | 18:55:PM
برآمدی شعبوں کیلئے اچھی خبر ،ایف بی آر نے رجسٹریشن سیل قائم کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)برآمدی شعبوں کیلئے اچھی خبر بھی آگئی، ایف بی آر نے برآمدی شعبوں کیلئے رجسٹریشن سیل قائم کردیا ،رجسٹریشن سیل ایف بی آر کے 3 افسران پر مشتمل ہوگا، رجسٹریشن سیل بجلی اور گیس کے رعایتی نرخوں سے متعلق درخواستوں کا جائزہ لے گا۔
تفصیلات کے مطابق برآمدی شعبوں کیلئے رجسٹریشن سیل کے ٹی او آرز بھی جاری کر دیئے گئے، سیل متعلقہ ایسوسی ایشنز کی سفارشات کا جائزہ لے گا، ٹی او آرز سفارشات وزارت تجارت کو بھجوائی جائیں گی۔ 
ٹی او آرز رجسٹریشن سیل کے قیام کا اطلاق 7 جنوری 2021 سے ہوگا ،ایف بی آر نے سیل کے قیام کا مراسلہ کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کو بھجوادیا، مراسلہ وزارت تجارت اور وزارت توانائی کو بھجوادیا گیا، ایس ایس جی سی،ایس این جی پی ایل ، اپٹما،پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کو بھی مراسلہ ارسال کردیاگیا، مراسلہ پاکستان ہاوزری مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشنز کو بھی بھجوادیا گیا۔