بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلزپارٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلزپارٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔پارٹی رہنماﺅں کی جانب سے مبارکباد کاسلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات ہوئے جس میں بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلزپارٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے،سیدنیئرحسین بخاری سیکرٹری جنرل، فیصل کریم کنڈی سیکرٹری اطلاعات ،رخسانہ بنگش سیکرٹری فائنانس منتخب ہوئے، تمام عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔
پیپلزپارٹی کے سینیٹر مولابخش چانڈیو نے پیپلز پارٹی کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد دی،سینیٹرمولابخش چانڈیوکاکہناتھا کہ بلاول بھٹو زرداری کو چیئرمن اورنیئر بخاری کو جنرل سیکرٹری ،فیصل کریم کنڈی کو سیکرٹری اطلاعات اور رخسانہ بنگش کو خزانچی منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں ۔
سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہاکہ پارٹی کی نئی تنظیم میں تمام نظریاتی لوگوں کو شامل کیا گیا ہے ، بلاول بھٹو زرداری اعلیٰ روایات پر چل رہے ہیں ، پارٹی کی تنظیم میں بروقت تبدیلی سے جمہوری روایات مزید پختہ ہوں گی،انہوں نے کہاکہ تمام رہنما پارٹی کو مزید متحرک کرنے اور مضبوط بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ،قیادت نے عزت اور وقار دی بطور ورکر ہر فورم پر پارٹی کی وکالت جاری رہے گی۔