شاہد خاقان عباسی امریکا سے لندن پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی امریکا سے لندن پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نواز شریف سمیت دیگر اہم شخصیات سے لندن میں ملاقات کرینگے، شاہد خاقان عباسی لندن سے دوبارہ امریکا جائیں گے۔
واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے بہن اور بہنوئی کے کورونا کے باعث علیل ہونے پر تیمارداری کیلئے حکومت سے 15 روز کیلئے امریکا جانے کی درخواست کی تھی، حکومت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے نکال کرانہیں ایک دفعہ بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی،سابق وزیراعظم 10 روز قبل امریکا کےلئے روانہ ہوئے تھے ۔