(24 نیوز)امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا تکبر دیکھئے اپنی حکومت ٹوئٹر پر چلا رہا ہے،اسی جماعت کے وزرا اور وزیراعظم کہتا تھا جس کے قتل کا ملزم نہ ملے اسکا قاتل حکومت وقت ہوتاہے۔
تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی جلسے میں خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا کہ ظالم کا ساتھ دینا ظلم کرنے کے مترادف ہے۔حکومتی جماعت کے وزرا اور وزیراعظم کہتا تھا جس کے قتل کا ملزم نہ ملے اسکا قاتل حکومت وقت ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور سے دو لڑکیاں ایک ماہ قبل اغوا ہوئی آج ان کی لاش گندے نالے سے برآمد ہوئی۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کوئٹہ میں کئی دنوں سے سات لاشیں سڑک پر رکھ کر دھرنا دئیے ہوئے ہیں انہوں نے لاشوں کو نہیں دفنایا ،انکا مطالبہ ہے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ وزیراعظم آئے اور ہمیں تسلی دے۔وزیر اعظم کا تکبر دیکھے اپنی حکومت ٹوئٹر پر چلا رہا ہے۔ عوام کا مطالبہ ہے وزیراعظم ان کے پاس جائے ۔ملک میں ظلم کا نظام ہے۔ وزیراعظم ہاوس کے قریب اسامہ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ قوم کے ٹیکس سے خریدے گئے ہتھیار اور گولیاں دشمنوں کے لئے ہوتی ہیں۔ بدقسمتی سے یہ گولیاں ہمارے ہی بچوں پر برساءجا رہی ہیں۔حکومت بتائے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھروں کا کیا بنا؟۔ حکومت نے ایک مرتبہ پھر قوم کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا۔ 6 ماہ کے دوران جتنا قرض اس حکومت نے لیا کسی دوسری حکومت نے نہیں لیا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ظالم کا ساتھ دینا ظلم کرنے کے مترادف ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر آرٹیکل 62,63 پر عمل ہو جائے تو جماعت اسلامی کے سوا سب لیڈر جیل جائینگے۔اگر ہم چاہتے ہیں کہ غریب آدمی کو بھی ریلیف ملے تو اسکے لئے اسلامی نظام کا نفاذ ضروری ہے۔حکومت نے 48 گھنٹوں میں بھارتی پائلٹ کو رہا کر کے بزدلی کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی پی ٹی آئی اور جرنیلوں نے پاکستان کے نظریہ سے غداری نہیں کی۔ ان سب نے نظریہ پاکستان سے بے وفائی اور غداری کی۔ چیچہ وطنی۔ کئی مرتبہ منسٹر رہا لیکن آج تک کرپشن کا الزام نہیں لگا۔
امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق بھی کوئٹہ کےلئے روانہ ہو گئے،سراج الحق ہزارہ برادری سے اظہاریکجہتی کےلئے متاثرین سے ملاقات کریں گے۔امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ وزیراعظم نے نئے پاکستان کی بجائے نئے قبرستان بنانے شروع کر دئیے، 11مزدوروں کے قاتلوں کوگرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچایاجائے،ان کاکہناتھا کہ حکومتی پالیسیوں کےخلاف 31جنوری کوسرگودھا میں جلسہ عام ہو گا۔
وزیر اعظم کا تکبر دیکھئے اپنی حکومت ٹوئٹر پر چلا رہاہے ، سراج الحق
Jan 07, 2021 | 20:23:PM