مچھ واقعہ قابل مذمت، افسوس !وزیراعظم ابھی تک متاثرین کی دادرسی کیلئے نہیں گئے،نفیسہ شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پیپلزپاٹی کی رہنما نفیسہ شاہ کاکہنا ہے کہ مچھ واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے مگر افسوس ہے کہ اتنا سنگین واقعہ ہونے کے باوجود وزیراعظم ابھی تک متاثرین کی داد رسی کےلئے نہیں گئے ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مچھ واقعہ پر پیپلز پارٹی کی قیادت سمیت ساری سیاسی جماعتیں پہنچی ہیں،یہ حکومت بے حس ہے اس وجہ سے ان کو عوام کے دکھ درد کا احساس نہیں ،بلوچستان کے وزیراعلیٰ 4 دنوں کے بعد متاثرین کے پاس پہنچے ہیں ،وزیراعظم ابھی تک نہیں پہنچے ۔
ان کاکہناتھا کہ وزیراعظم کو یہ احساس تک نہیں کہ نئے سال کی پہلی تاریخ کو تیل کی قیمت میں اضافہ کردیا، اب بجلی کی قیمت میں اضافے کی بات کررہے ہیں،پیپلزپارٹی کی رہنمانے کہاکہ اسلام آباد میں سرعام پی ٹی آئی کے کارکن کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا، وفاقی حکومت نااہل ہوچکی ہے ،نفیسہ شاہ نے کہاکہ وزیراعظم کو پی ڈی ایم فوبیا ہوگیا ہے صبح کو اٹھتے ہیں پی ڈی ایم ،رات کو سوتے ہیں تو پی ڈی ایم ان کی زبان پر ہے۔