اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا قرض اتارنے کی تیاریاں شروع

Jan 07, 2021 | 20:35:PM

(24 نیوز)پنجاب حکومت نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا عوامی جمہوریہ چین کو قرض واپس کرنے کی حکمت عملی طے کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا قرض اتارنے کی تیاریاں شروع کردی۔ پنجاب حکومت دو کھرب سے زائد رقم اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کیلئے حاصل کئے گئے قرض واپس لوٹائے گی۔ پنجاب حکومت نے 2024 سے 17 ارب اورنج لائن ٹرین کا قرض اتارنے کی سفارشات پیش کر دیں ۔
 2024 سے 2036 تک بارہ سال تک پنجاب حکومت اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا قرض واپس کرے گے۔2015میں پنجاب حکومت نے عوامی جمہوریہ چین کے ایگزم بنک سے 1.62 ارب ڈالر کے قرضے سے پہلی ملکی لائٹ ریل اورنج لائن میٹرو ٹرین کا منصوبہ شروع کیا گیا۔ سابق پنجاب حکومت نے اپوزیشن مطالبات کے باوجود اورنج لائن ٹرین کا معاہدہ پبلک نہیں کیا تھا۔
 پنجاب حکومت مشکل مالی حالات میں قرض کی واپسی کرے گی۔ نمائشی منصوبے اورنج لائن ٹرین کیلئے قرض لیا اربوں میں دینا کھربوں میں پڑے گا ۔

مزیدخبریں