افغان سفارتخانے کا مچھ میں جاں بحق7 افغان کان کنوں کی میتوں کی حوالگی کیلئے وزارت خارجہ کو مراسلہ

Jan 07, 2021 | 21:44:PM
افغان سفارتخانے کا مچھ میں جاں بحق7 افغان کان کنوں کی میتوں کی حوالگی کیلئے وزارت خارجہ کو مراسلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)افغان سفارتخانے سانحہ مچھ میں جاں بحق ہونے والے 7 افغان کان کنوں کی میتوں کی حوالگی کیلئے وزارت خارجہ کو ایک اور مراسلہ جاری کردیا۔
افغان سفارتخانے کی جانب سے لکھے گئے مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ مچھ میں حالیہ دہشتگردی کے واقعے میں11کان کن مارے گئے،قتل کئے جانے والوںکان کنوں میں7افغان شہری تھے۔
مراسلہ میں مزید کہاگیاہے کہ اس معاملے میں افغانستان،پاکستان کی تحقیقات میں معاونت کرےگا،دونوں ممالک ملکرملوث ملزمان کو کیفرکردارتک پہنچائیں گے، حکومت پاکستان واقعے میں جاں بحق 7شہریوں کی لاشیں افغانستان منتقلی میں معاونت کرے۔
سفارتخانے کی جانب سے کہاگیاہے کہ ہماری معلومات کے مطابق افغان کان کن رسول ولدغلام علی حملے میں محفوظ رہا،ہماری معلومات کی مطابق رسول ولدغلام علی اسوقت بلوچستان میں زیر حراست ہے،افغان سفارتخانے کوافغان شہری رسول تک قونصلررسائی دی جائے۔