تھانہ ہمارا گھر، سائلین کےلئے بہترین اقدامات کئے جائیں، سی سی پی او 

Jan 07, 2021 | 22:48:PM

  (24 نیوز)تھانہ ہمارا گھر، سائلین کےلئے بہترین اقدامات کئے جائیں،نئے سی سی پی او کی ہدایت۔ غلام محمود ڈوگر کا تھانہ گڑھی شاہو اور قلعہ گجر سنگھ سرپرائز وزٹ، محرر روم، فرنٹ ڈیسک، دیگر رومز کا وزٹ، فرنٹ ڈیسک پر درخواستوں کا اندراج چیک کیا۔
تفصیلات کے مطا بق غلام محمود ڈوگر نے ریکارڈ رجسٹرز، حوالات کا جائزہ لیا۔ سی سی پی او لاہور نے سائلین سے استفسار کیا، صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر ایس ایچ او گڑھی شاہو زبیر سندھو کی سرزنش ،تین دن میں صفائی ستھرائی کے بہتر انتطامات کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت۔ ایس ڈی پی او قلعہ گجر سنگھ کو اپنی سپرویژن میں کام کروانے کی ہدایت بھی کر دی ۔

مزیدخبریں