(24 نیوز)ملتان سے خانیوال موٹروے کو شدید دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا جبکہ موٹروے ایم فائیو ملتان سے روہڑی تک شدید دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر بستی ملوک ،بہاولپور اور لودہراں میں دھندکا راج ہے ادھراحمد پور شرقیہ، چنی گوٹھ بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں،ٹرنڈہ محمد پناہ، میاں اقبال آ باد، رحیم یار خان اور صادق آ باد میں شدید دھندچھائی ہے، قومی شاہراہ پر ان علاقوں میں حد نگاہ 20میٹر ہے ۔
ادھر میاں چنوں شہر اور گردونواح میں دھند کے باعث نیشنل ہائی وے روڑ اور موٹر وے ایم 4 پرحدنگاہ کم ہو گئی جس سے ٹریفک کی روانی متاثرہو گئی،اس کے علاوہ ایم 4 موٹر وے کو عبدالحکیم انٹر چینج پر ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا اورعبدالحکیم انٹر چینج سے ٹریفک کا رخ جی ٹی روڈ کی جانب موڑ دیا گیا۔دھند کے باعث موٹر وے پولیس کی جانب سے ٹریفک کو قافلوں کی شکل چلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کاکہنا ہے کہ روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کر یں اورغیر ضروری سفر سے گریز کریں،ترجمان نے کہاکہ روڈ یوزرز تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں ۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ روڈ یوزرز معلومات اور مدد کےلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں ،موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔
شدید دھند کے باعث موٹروے کو ٹریفک کیلئے بند کردیاگیا
Jan 07, 2021 | 23:16:PM