شدید بارش اور برفباری۔۔8 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)افغانستان اس وقت شدید بارش اور برفباری کی لپیٹ میں ہے اور برفانی تودے گرنے سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
افغان اردو کی جانب سے ٹویٹر پر شئیر کردہ خبر کے مطابق افغانستان کے تقریباً 95 فیصدحصے میں 3 دنوں کے دوران شدید برف باری ہوئی۔مسلسل برفباری سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے، حکومت نے شدید بارش و برفباری کے سبب ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی ۔ شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، سیلاب کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ملک بھر میں برفانی تودے گرنے سے 8 افراد مارے گئے۔
افغانستان میں شدید برفباری کے بعد کے مناظر
— افغان اردو (@AfghanUrdu) January 6, 2022
مسلسل برفباری سے معمولات زندگی مفلوج، حکومت نے ایمرجنسی نافذ کر دی، شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت۔ مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ شروع، سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا pic.twitter.com/5uJ79hdEmm
یہ بھی پڑھیں: وفادار اور سیانی کتیا۔۔ ایسا کام دکھایا کہ پولیس بھی حیران۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں