سندھ میں لاک ڈاﺅن کی افواہیں۔۔۔حکومتی اہم بیان بھی سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سندھ میں لاک ڈاون کی افواہوں کا بازار گرم ہے مگر حکومت سندھ نے کسی بھی لاک ڈاؤن دفاتر،سکولز بند کرنے کی تردید کردی ہے اور یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ آج سندھ کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس بھی شیڈول نہیں ہے۔
محکمہ صحت سندھ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کہا ہے کہ لاک ڈاون کی جھوٹی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں ۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ اومیکرون کیسز میں اضافہ ہوا ہے مگر محکمہ صحت نے مکمل لاک ڈاون کی کوئی سفارش نہیں کی ہے۔پہلے سے جاری کردہ ایس اوپیز پر عمل درآمد میں سختی کرائی جائے گی ۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز (آج )سندھ کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس نہیں ہے۔
دریں اثنا پارلیمانی لیڈر برائے صحت قاسم سومرو نے بتایا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے ابتک کسی بھی پابندی کی سفارش نہیں کی گئی ہے تاہم صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے، ضرورت محسوس ہوئی تو تو حالات کے مطابق فیصلے کئے جائیں گے۔