(ویب ڈیسک)بھارت کے مشہور کامیڈین کپل شرما کے ساتھی فنکارنے کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی حالات خراب ہونے پر زہر کھا کر خودکشی کی کوشش کی ۔
یہ بھی پڑھیں:جہاز میں شراب پارٹی ۔۔سگریٹ نوشی ۔۔ڈانس ۔۔ویڈیو وائرل
تفصیلات کے مطابق کورونا وبا کی وجہ سے دو سال سے فارغ بیٹھے کپل شرما کے ساتھی اداکار تیرتھانند نے معاشی حالات سے تنگ آکر خودکشی کرنے کی کوشش کی ۔ بھارتی اداکار اور کامیڈین عالمی وبا کورونا کی وجہ سے دو سال سے فارغ بیٹھے تھے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق تیرتھانند کے زہر خورانی کے بعد پڑوسیوں کو پتہ چلا تو انہوں نے انہیں بروقت اسپتال پہنچایا جس کی وجہ سے وہ بچ گئے۔
4 دن تک اسپتال میں رہنے کے بعد تیرتھانند گھر واپس آئے اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کو شادی کی آفر کی تو کیا جواب ملا؟؟اداکارہ کا انکشاف