(ویب ڈیسک)بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما نے انکشاف کیا کہ شراب کے نشے میں دھت مودی کو ٹویٹ کرنا مجھے نو لاکھ روپے میں پڑا ۔
یہ بھی پڑھیں:کپل شرما کے ساتھی کامیڈین نے زہر کھالیا
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں کپل شرما نے کہا میں نے جب مودی کو ٹویٹ کیا تھا میں نشے میں دھت تھا ۔ٹویٹ کے بعد مجھے فوری طورپر ہندوستان سے بھاگنا پڑا ۔ میں فوری طور پر مالدیپ چلاگیا۔میں وہاں 8-9 دن رہا۔ میں جہاں کمرہ لینے گیا وہاں سے مجھ سے پوچھا گیا کیا آپ نے شادی کرلی ہے ؟؟ میں نے کہا نہیں میں نے شادی نہیں ٹویٹ کرلیا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ میرے قیام پر 9 لاکھ روپے کا خرچہ آیاجو میں نے اپنی تعلیم پر بھی خرچ نہیں کیا۔
کپل نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا کہ میں انڈسٹری میں 25 سال سے کام کر رہا ہوںاور ٹی وی پر 15 سال سے دراصل میں نے کامیڈی کو کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا کیونکہ ہم پنجابی ہر وقت مذاق کرتے رہتے ہیں۔ یہ قدرتی طور پر آتا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو 2016 میں ایک ٹویٹ کی تھی جس میں بی ایم سی کے بارے میں شکایت کی گئی تھی انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ میں گزشتہ 5 سال سے 15 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کر رہا ہوں اور اب بھی مجھے اپنا دفتر بنانے کے لیے بی ایم سی آفس کو 5 لاکھ رشوت دینا پڑ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کو شادی کی آفر کی تو کیا جواب ملا؟؟اداکارہ کا انکشاف
شراب کے نشے میں مودی کو ٹویٹ کرنا کتنا مہنگا پڑا ؟؟کامیڈین کپل شرما کا انکشاف
Jan 07, 2022 | 11:50:AM