موسلادھار بارشیں۔۔ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

Jan 07, 2022 | 12:26:PM

(24 نیوز)  ملک کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے ، موسلا دھار بارش سے سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔ محکمہ موسمیات  نے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی۔

 
تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ  جاری ، لاہور میں موسلادھار  بارش نے جل تھل ایک کردیا ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے خنکی  میں بھی  اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات  کاکہنا ہے کہ ملک  کے مختلف شہروں میں آج آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران  وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا ۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ  اسلام آباد میں بھی  وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کے ساتھ چند  مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے ۔ خطۂ پوٹھوہار ، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور،سرگودھا، میانوالی ، فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔  

یہ بھی پڑھیں:لاہور میں داخلہ بند۔۔ شہریوں کے لئے اہم اعلان

جھنگ، خانیوال ، ساہیوال، اوکاڑہ،لیہ،راجن پور،ملتان، ڈی جی خان، رحیم یار خان، بہاولپوراوربہاولنگرمیں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ 

خضدار،مستونگ،لورالائی،موسیٰ خیل اور ہرنائی میں تیزہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری  جبکہ  گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بارش برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔  چترال، دیر، سوات، کوہستان، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، پشاور، شانگلہ،مردان ،باجوڑ، مالاکنڈ،وزیرستان ،بنوں،ڈی آئی خان،لکی مروت میں بارش کی پیش گوئی ہے ۔ 

 کوہاٹ،کرک ،خیبراورکرم میں مزیدبارش اورپہاڑوں پر برفباری جبکہ چندمقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے ، صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کےعلاوہ سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، جامشورو، جیکب آباد، میں بارش  متوقع ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں:ہر طرف برف ہی برف۔۔ راستے بند ۔۔ شدید سردی

کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں بھی ہلکی بارش کا امکان  ہے جبکہ  کوئٹہ، ژوب، سبی،کوہلو،بارکھان، زیارت ، پشین، چمن ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ ، دالبندین، چاغی ، تربت، نوشکی ، قلات میں بارش  متوقع ہے ۔  

مزیدخبریں