کرپٹو کرنسی ۔۔پاکستانیوں سے اربوں ڈالر کے فراڈ کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان میں آئن لائن اربوں ڈالر کے فراڈ کے انکشاف پر سائبر کرائم ایکشن میں آگیا ۔پہلی بار کرپٹو کرنسی ایکسچینج کو نوٹس جاری کردئیے گئے ۔
یہ بھی پڑھیں:گوگل اور فیس بک والے پھنس گئے۔۔235 ملین ڈالر کے مشترکہ جرمانے کا سامنا
تفصیلات کے مطابق کرپٹو کرنسی کے ذریعے فراڈ کرکے بیرون ملک رقم منتقل کرنے پرسائبرکرائم متحرک ہوگیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم کو 9 آن لائن اپلیکیشن کے ذرئیے اربوں روپے فراڈ کرنے کی شکایات ملی ہیں۔پاکستان میں موجود کرپٹو کرنسی کے نمائندے سے جواب طلب کرلیا گیا ۔ایف آئی حکام کے مطابق کرپٹو کرنسی منی لانڈنگ ٹیڑر فائنینسگ میں بھی استعمال ہورہی ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ایک متاثرہ شخص نے 100 ڈالر سے 80000 ڈالر تک انوسٹمنٹ کی تھی۔ ایف آئی اے کے مطابق فراڈ کرنے والے اپیلکیشن کے ذریعے فراڈ کا نیا طریقہ لیکر آئے تھے۔اپیلکیشن بنانے والے کرپٹو کرنسی کے ساتھ جڑے ہوئے تھے۔بینانس نامی کرپٹو کرنسی ایکسچینج سے ایف آئی اے سائبر کرائم سے تمام افراد کا ریکارڈ طلب کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سی این جی سٹیشنز کو 20 جنوری تک گیس کی فراہمی معطل