عدت مکمل کئے بغیر شادی کو زنا قرار دینے کی درخواست ۔۔۔عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے عدت مکمل کئے بغیر شادی کو زنا قرار دینے کی درخواست خارج کردی، فیصلہ میں کہاگیا ہے کہ عدت گزارے بغیر شادی کو باطل قرار نہیں دیا جاسکتا،جسٹس علی ضیا باجوہ نے خاتون کے سابق شوہر کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔
سابق شوہر کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیاتھا کہ سابقہ بیوی نے تنسیخ نکاح کا فیصلہ لے کر اگلے روز شادی کرلی ،عدالت نے فیصلے میں کہاہے کہ درخواست گزار کے موقف کو درست مان لیا جائے تب بھی شادی باطل نہیں ،عدت مکمل کئے بغیر شادی کرنے والوں کو زنا کا مرتکب قرار نہیں دیا جا سکتا ۔
یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کی بگڑتی صورتحال، لاک ڈاﺅن لگے گا یا نہیں ؟؟ آخری فیصلہ ہو گیا