بالی ووڈ ورسٹائل اداکار عرفان خان کی 55 ویں سالگرہ۔۔۔بیوہ نے بڑا انکشاف کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سال 2020 میں انتقال کر جانےوالے بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان خان کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر بیوہ نے شادی کے حوالے سے چند انکشاف کئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفان خان کی بیوہ سوتاپا سکدار نے سٹار کے ساتھ گزارے کچھ دل کو چھو لینے والے لمحات کی یادیں ان کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر تازہ کیں۔سوتاپا سکدار نے عرفان خان کے ساتھ اپنی شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرفان خان نے کبھی انہیں خاص محسوس نہیں کروایا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ میں خاص ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عرفان خان میرے بغیر اپنی زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں: او مائی گاڈ۔۔۔ اداکارہ حرامانی کوزندگی کی سب سے بڑی خوشی مل گئی
انہوں نے انکشاف کیا کہ شادی کو مدت گزرنے کے بعد بھی اداکار کو لگتا تھا کہ میں بور ہو کر انہیں چھوڑ دوں گی۔بیوہ نے بتایا کہ شادی کے آغاز میں ہم دونوں میں ہی بہت خامیاں تھیں لیکن بالآخر ہماری خامیوں پر ہمارا اتحاد ہی ہمیشہ جیتا۔
یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کی بگڑتی صورتحال، لاک ڈاﺅن لگے گا یا نہیں ؟؟ آخری فیصلہ ہو گیا