ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

Jan 07, 2022 | 20:29:PM
محکمہ موسمیات، خیبرپختونخوا، اسلام آباد
کیپشن: بارش کی پیشگوئی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، شمالی بلوچستان ، پنجاب ،گلگت بلتستان اورکشمیر میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے،پہاڑوں پربرفباری اور بعض مقامات پر تیز بارش ژالہ باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ ہفتہ کے روز اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
موسم کا حال سنانے والوں کا مزید کہناتھا کہ پنجاب میں خطہ پوٹھوہار ، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،اس کے علاوہ سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور،سرگودھا،میانوالی میں بھی تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال اور اوکاڑہ میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ بعض مقامات پر تیز بارش اورژالہ باری کا امکان ہے، بعض مقامات پر دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے حوالے سے محکمہ موسمیات کاکہناتھا کہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، بونیر، مانسہرہ، میں مزیدبارش اورپہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے، ایبٹ آباد ، پشاور، شانگلہ، مردان ،باجوڑ، وزیرستان ، بنوں، ڈی آئی خان، میں مزیدبارش اورپہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے، لکی مروت، کوہاٹ، کرک ، مالاکنڈ، خیبر اور کرم میں مزیدبارش اورپہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے جبکہ بعض مقامات پر تیز بارش ژالہ باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناتھا کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گاجبکہ سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور موہنجو داڑو میں دھند پڑنے کا امکان ہے،موسم کا احوال سنانے والوں نے کہاکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شدید سرد رہنے کا امکان ہے،جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے،کشمیر میں موسلادھار بارش اورژالہ باری متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کی بگڑتی صورتحال، لاک ڈاﺅن لگے گا یا نہیں ؟؟ آخری فیصلہ ہو گیا