سڑک پر دہشت گردی۔۔خاتون کو ہراساں کرنیوالا ڈرائیور گرفتار۔۔گاڑی ضبط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں ایک خاتون ڈرائیور نے ایک مرد ڈرائیور پر شاہراہ عام پر ہراساں کرنے اور اسے خوف زدہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خاتون نے سوشل میڈٰیا پر ہراساں کرنے کی ویڈیو پوسٹ کی ۔
العریبہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شئیر کرتے ہوئے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک کو شکایت درج کرائی اوراسے "سعودی ٹریفک" اکاؤنٹ پر بھیجتے ہوئے کہا کہ ’’اس شخص نے مجھے جدہ کی ایک شاہراہ پر ہراساں اور دہشت زدہ کیا ‘‘۔
هذا الشخص سبب لي رعب صدمني ويضايقني في احدى طرق جدة @eMoroor @Dashcamksa1 pic.twitter.com/kBDZ9qlRZS
— ر (@lraw01) January 4, 2022
شئیر کی گئی ویڈیو میں ڈرائیور کی جانب سےٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہوئے دکھایا گیا۔اس پر ٹریفک حکام حرکت میں آئےاور اس خاتون سے کہا کہ وہ اس کے ساتھ نجی طور پر بات کرے۔چند گھنٹوں بعد "ٹریفک" پولیس نے اعلان کیا کہ گاڑی کو ضبط اور اس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا میں بے انتہا تیزی۔۔3575 نئے کرونا کیسز سامنے۔۔قرنطینہ کی نئی شرائط