(24نیوز)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ علاقائی امن اور استحکام کے لئے ضروری ہے کہ عالمی برادری انسانی بحران سے بچنے کے لئے افغانستان کی مدد کرے- معزز مہمان نے علاقائی امن بالخصوص افغان صورتحال میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں۔ٹیکس نادہندگان ہوشیار ۔۔حکومت کا بڑا اعلان
آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات۔۔ باہمی دلچسپی اور افغان امور پر تبادلہ خیال
Jan 07, 2022 | 22:02:PM