(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی اداکارہ کرینہ کپور اور ریا کپور کی ایک دوسرے کے ساتھ اچھی بنتی ہے ۔ دونوں کھانے پینے کی شوقین ہیں، اسی لئے کئی مرتبہ ایک دوسرے کے ساتھ پارٹی کرتی بھی نظر آجاتی ہیں ۔ بھارتی اداکار انیل کپور کی لاڈلی بیٹی ریا اس وقت کورونا سے متاثر ہیں اور قرنطینہ میں وقت گزار رہی ہیں ۔ ایسے میں انہوں نے بے بو (کرینہ کپور) کیلئے ایک خاص تحفہ بھیجا ہے ، لیکن اس سے پہلے دونوں کے درمیان وہاٹس ایپ پر گفتگو ہوئی تھی ، جس کو کرینہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے ۔
بھارت کےایک نجی ٹی وی کے مطابق کرینہ کپور نے انسٹاگرام سٹوری پر ریا کپور کے ساتھ اپنی چیٹ کا سکرین شاٹ شیئر کیا ہے ۔ اس کو شیئر کرتے ہوئے کرینہ نے کیپشن میں لکھا کہ مجھے یہ بات چیت پسند ہے ۔ سکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریا کپورے بات شروع کی اور لکھا کہ’’ میں آپ کو ہاٹ چاکلیٹ کریم کے ساتھ بھیجوں؟‘‘ اس کا جواب دیتے ہوئے کرینہ لکھتی ہیں کہ’’ نہیں ، نہیں ، مجھے یہ پسند نہیں ہے‘‘۔ اس کے بعد ریا نے انہیں مزید آپشن دیتے ہوئے پوچھاکہ ’’ ہاٹ فج ساس اور ونیلا آئس کریم؟‘‘ پھر کرینہ مان جاتی ہیں اور لکھتی ہیں ہاں یہ تو اچھا ہے۔ پھر ریا نے لکھا کہ’’ ٹھیک ہے میں بسکٹ اور ہاٹ فج بھیجتی ہوں ، ونیلا آئس کریم کا آرڈر کرو ‘‘۔
بتادیں کہ گزشتہ دنوں دسمبر میں جب کرینہ کپور کووڈ-19 سے متاثر ہوئی تھیں تو ریا اور ان کی والدہ سنیتا کپور نے بے بو کو چاکلیٹ بھیجی تھی ۔ کرینہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر اس کا ویڈیو شیئر کرکے خوشی کا اظہار کیا تھا ۔ کرینہ کی رپورٹ نگیٹو آئی تو ریا پازیٹیو آگئیں ۔
وہیں نئے سال کے موقع پر کرینہ کپور نے اپنی ایک مزاحیہ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ نئے سال پر صحت بخش کھانا تھا ، لیکن جب جو دل کرے ، کھاو ۔
یہ بھی پڑھیں:لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والے معروف سٹیج اداکار انتقال کر گئے