گورنر پنجاب کا پرویز الہٰی کو سرپرائز

Jan 07, 2023 | 09:19:AM

(ویب ڈیسک) گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے سابق صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی نے وفود کے ہمراہ ملاقاتیں کیں۔

ملاقات کرنے والوں میں سابق وزرا رانا مشہود احمد خان، خواجہ عمران ںذیر، ایم این اے نواب شیرو سیر، ایم این اے ملک ریاض، ممبران اسمبلی میاں فدا حسین وٹو، رانا عبدالرؤف، غزالی سلیم بٹ، حنا پرویز بٹ، سمیرا کومل، فیصل حیات جبوانہ اور مفتی انتخاب عالم نوری شامل تھے۔

اس موقع پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے گفتگو میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو آئین و قانون کے تحت حاصل اختیارات کے مطابق اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے خط لکھا، انہیں اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا یہ آئینی تقاضا ہے، ملک کے ڈیفالٹ ہونے کا جھوٹا پراپیگنڈہ کرنے والوں کو ندامت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزیدخبریں