کراچی: تیزاب گردی کا واقعہ، 3 بہن بھائی زخمی

Jan 07, 2023 | 11:11:AM

(ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی میں تیزاب گردی کے واقعے میں تین بہن بھائی زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ کورنگی کے علاقے باغِ کورنگی میں صائمہ ولاز کے قریب پیش آیا۔

تیزاب پھینکنے کے واقعے میں جھلسنے والوں میں 19 سالہ وقاص ولد غلام عباس، اس کی 16 سالہ بہن سائرہ اور 18 سالہ صائمہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: حیدرآباد، مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

تینوں کو سول اسپتال کے برنس سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ عوامی کالونی پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملی ہے، چھان بین کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ تینوں بہن بھائی موٹرسائیکل پر سوار تھے، دو موٹرسائکلیوں پرسوار 4 نامعلوم ملزمان نے تیزاب پھینکا اور فرار ہوگئے۔ زخمیوں کا بیان لینے کے بعد صورتحال واضح ہوپائے گی۔

مزیدخبریں