(24 نیوز) الیکشن کمیشن نے عام انتخاباات 2023 کی تیاریاں شروع کر دیں۔ ای سی پی نے تمام ریجنل الیکشن کمشنرز کو خط لکھ دیا۔
خط میں پولنگ سٹیشنز کی ڈرافٹ لسٹ، پولیس اور ایجنسیوں کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ فہرست فراہم کر کے حساس اور انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز سے متعلق متعلقہ اداروں سے فیڈ بیک لیا جائے۔ حساس پولنگ سٹیشنز پر فوج اور رینجرز تعینات کی جائے گی۔