منی لانڈرنگ کیس: سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت میں 21 جنوری تک توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم میاں شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت میں 21 جنوری تک توسیع کر دی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، سلیمان شہباز نے عدالت کے رو برو پیش ہوکر حاضری مکمل کرائی۔
تفتیشی وکیل نے کہا کہ سلیمان شہباز کل شامل تفتیش ہوئے، عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ 15 دن آپ کیا کرتے رہے؟ تفتیشی افسر نے کہا کہ سلیمان شہباز کل ایف آئی اے پیش ہوئے، سوالنامے کا جواب دیا۔
عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے نوٹس کب دیا ؟ ابھی تک تفتیش مکمل نہیں کی، ایف آئی اے تفتیشی افسر نے کہا کہ ہمیں وقت دیا جائے اس میں بہت سی چیزیں ہیں۔
پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے استدعا کی کہ تھورا وقت مل جائے تو بہتر ہوگا، بعدازاں عدالت نے سیلمان شہباز کی ضمانت میں 21 جنوری تک توسیع کر دی اور آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کر کے رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔