کرن جوہر کا زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں پر غصہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بھارتی فلم ساز کرن جوہرں نے فلم انڈسٹری کے ان اداکاروں پر تنقید کی ہے جو فلم کا حصہ بننے کے لیے زیادہ پیسے تو مانگ لیتے ہیں مگر فلم کی پروموشن تک نہیں کرتے ۔
کرن جوہر کو جلد ہی یوٹیوب چینل ماسٹرزیونین کے ایک پوڈ کاسٹ میں دیکھا جائے گا ۔ پوڈکاسٹ کے ابتدائی ٹریلرز کے مطابق ان کی جانب سے ایسے اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے جو فلم کے لیے 20 کروڑ کی بھاری رقم تک مانگتے ہیں مگر فلم کی زرا سی بھی پروموشن نہیں کرتے ۔
انہوں نے دھرما پروڈکشن کے حوالے سے یہ بھی بتایا کہ صرف دو لوگوں کے ساتھ اسے شروع کیا گیا ۔ انہوں نے اس بات کو غلط ثابت کیا کہ ستاروں سے بھرپور فلم کبھی ناکام نہیں ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد انہیں کہا کرتے تھے کہ فلم کبھی ناکام نہیں ہوتی اس پر لگایا گیا بجٹ ناکام ہوتا ہے ۔
اداکاروں پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہم ایک ایسی بیماری ہے جس کی کوئی ویکسین نہیں ہے ۔ کچھ اداکار کام کرتے ہیں مگر معاوضہ زیادہ لیتے ہیں ۔ ایسا کہنے پر ان کی جان بھی جا سکتی ہے مگر یہ کہاں کا انصاف ہے کہ کام صرف پانچ کروڑ کا کیا جائے اور معاوضہ بیس کروڑ لیا جائے ۔