(24 نیوز) پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر توہین عدالت درخواست واپس لے لی۔
رجسٹرار نے آئینی ادارے کے سربراہ کے خلاف توہین عدالت سے متعلق اعتراضات اٹھایا تھا۔ عدالتی حکم پر 31 دسمبر کو الیکشن نہ کرانے پر توہین عدالت درخواست دائر کی گئی تھی۔ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے خلاف توہین عدالت درخواست دائر ہوئی تھی۔
یاد رہے جسٹس ارباب محمد طاہر نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو کرانے کا حکم دیا تھا۔