اقوام متحدہ کشمیر کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرے، ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کشمیری عوام کے یوم حق خود ارادیت کے موقع پر واشنگٹن اور نیویارک میں کشمیری تارکین وطن کی تنظیموں کی جانب سے خصوصی مہم چلائی گئی۔
اس سلسلے میں ’ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم‘ نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے مطالبے اور بھارتی قابض افواج کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو اُجاگر کرنے کیلئے ڈیجیٹل ٹرکوں کا اہتمام کیا جو واشنگٹن اور نیویارک میں گھومتے نظر آئے۔ ان ٹرکوں پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 5 جنوری 1949ء کی قرارداد پر عمل درآمد کے مطالبے کے حوالے سے پیغامات آویزاں تھے۔ اس موقع پر کشمیری تارکین وطن کی جانب سے عوامی ریلیاں اور سیمینارز بھی منعقد کیے گئے۔
اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ کشمیر کا تنازع جنوبی ایشیاء کے خطے میں جوہری تناؤ کی وجہ بن چکا ہے اور اسکو حل کیے بغیر جنوبی ایشیاء کے خطے میں حالات کو معمول پر لانا فضول کی مشق ہوگی۔