فیس بُک سے پیسےکمانےکےچند اہم اصول

Jan 07, 2023 | 15:38:PM

(ویب ڈیسک )آج کا دور سوشل میڈیا کا ہے اور فیس بک کو عوامی سطح پر سب سے زیادہ پزیرائی حاصل ہے۔ فیس بک کا ہر صارف چاہتا ہے کہ اس کے اکاؤنٹ کی تصدیق (فیس بک اکاؤنٹ تصدیق شدہ) ہو اور اس کے نام کے آگے بلیو ٹک لگا دیا جائے۔اگر آپ بھی ان لوگوں میں سے ایک ہیں تو یہ تحریر آپ کے لیے بہت کارآمد ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ بہت سے صارفین اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کی جلدی میں کچھ ایسی غلطیاں کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کے اکاؤنٹ کی تصدیق کی درخواست مسترد ہو جاتی ہے۔

فیس بُک پیج کو ویری فائی کرانے کے لئے ضروری ہے کہ اس کے لئے چند رہنما اصولوں کو مد نظر رکھا جائے۔

اصلی تصویر
بہت سے لوگ اپنی ڈی پی میں کسی دوسرے شخص یا مشہور شخصیت اور کارٹونز وغیرہ کی تصویر لگاتے ہیں اور اگر آپ نے اپنی پروفائل پکچر میں کسی اور کی تصویر لگا رکھی ہے تو اسے ہٹا کر وہاں اپنی تصویر لگا دیں۔

یاد رکھیں ڈی پی میں لگی آپ کی تصویر صاف ہو، یعنی پروفائل پکچر میں ایسی تصویر لگائیں جو اچھی کوالٹی کی ہو اور جس میں آپ کا چہرہ صاف نظر آ رہا ہو۔

فیس بک پروفائل
اگر آپ نے اپنے فیس بک پروفائل میں فرینڈز کو فرینڈز سیٹ کر رکھا ہے تو آپ کو اسے ہٹا کر پبلک کرنا ہو گا کیونکہ پروفائل فرینڈ سیٹ کر کے صرف آپ کے دوست ہی آپ کی پوسٹ دیکھ سکتے ہیں۔ لیکن پبلک آپشن کو منتخب کرنے کے بعد ہر کوئی ان پوسٹس کو دیکھ سکے گا، لائک اور شیئر کر سکے گا۔

اس کے علاوہ فیس بک پروفائل کو پبلک کرنے سے آپ کے پروفائل پر فالو کا آپشن بھی نظر آئے گا۔

درست معلومات
فیس بک پروفائل میں اپنا نام اور تاریخ پیدائش وہیں لکھیں جو تمام سرکاری دستاویزات میں درج ہے۔ اپنا پتہ بھی اصلی لکھیں، اگر آپ نے کوئی دوسرا شہر اور پتہ درج کیا ہے تو اسے درست کریں۔

دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا اندراج
اگر آپ دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارم جیسے ٹوئٹر، انسٹاگرام اور ٹیلی گرام وغیرہ استعمال کرتے ہیں، تو آپ ان کا لنک بھی پیج پر ضرور شامل کریں۔

غیر مہذبانہ پوسٹس
آپ کے دوستوں نے آپ کو غیر مہذبانہ پوسٹس میں ٹیگ کیا ہے اور وہ پوسٹس آپ کی ٹائم لائن پر نظر آ رہی ہے تو وہ تمام پوسٹس اپنی ٹائم لائن سے ہٹا دیں۔

مزیدخبریں