شادی کو یادگار بنانے کے لیے دلہن کا انوکھاقدم،ویڈیووائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )ہر کوئی اپنی شادی کے دن کو یاد گار بنانے کیلئے کافی جتن کرتا ہے جس میں زیادہ تر سجاوٹ اور پروگرام کو بہتر طریقے سے مینج کرنا ہوتا ہے لیکن ایک دلہن نے اپنی شادی کے لیے انوکھا کام کرکے سب کو حیران کردیا۔سوشل میڈیا پر اس دلہن کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اس نے اپنی شادی کے دن سب کے سامنے اپنے بالوں کو کینسر کے مریضوں کو عطیہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن کے لمبے بال ہیں جسے کاٹ کر کندھوں تک کردیا گیا ہے، اس نے سب کے سامنے اعلان کیا کہ وہ شادی کے روز اپنے بالوں کو کینسر کے مریضوں کو عطیہ کررہی ہے، اس عمل کے بعد لڑکی خود آبدیدہ بھی ہوگئی۔
View this post on Instagram
لڑکی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کینسر میں مبتلا اپنی والدہ کو کھونے کے بعد وہ یہ کبھی نہیں بھول سکتی کہ کیسے ایک عورت کے لیے بالوں کا گرنا کتنا مشکل ہو سکتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے لڑکی کے اس قدم کو سراہا جارہا ہے۔