شادی کو یادگار بنانے کے لیے دلہن کا انوکھاقدم،ویڈیووائرل

Jan 07, 2023 | 15:57:PM

(ویب ڈیسک )ہر کوئی اپنی شادی کے دن کو یاد گار بنانے کیلئے کافی جتن کرتا ہے جس میں زیادہ تر سجاوٹ اور پروگرام کو بہتر طریقے سے مینج کرنا ہوتا ہے لیکن ایک دلہن نے اپنی شادی کے لیے انوکھا کام کرکے سب کو  حیران کردیا۔سوشل میڈیا پر اس دلہن کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اس نے اپنی شادی کے دن سب کے سامنے اپنے بالوں کو کینسر کے مریضوں کو عطیہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن کے لمبے بال ہیں جسے کاٹ کر  کندھوں تک کردیا گیا ہے، اس نے سب کے سامنے اعلان کیا کہ وہ شادی کے روز اپنے بالوں کو کینسر کے مریضوں کو عطیہ کررہی ہے، اس عمل کے بعد لڑکی خود آبدیدہ بھی ہوگئی۔

لڑکی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کینسر میں مبتلا اپنی والدہ کو کھونے کے بعد وہ یہ کبھی نہیں بھول سکتی کہ کیسے ایک عورت کے لیے بالوں کا گرنا کتنا مشکل ہو سکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے لڑکی کے اس قدم کو سراہا جارہا ہے۔

مزیدخبریں