آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ،وزیراعلیٰ کابڑاقدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے آٹےکی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر سیکرٹری اور ڈائریکٹر محکمہ خوراک پنجاب پر سخت ناراضی کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق آٹےکی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری فوڈ اور ڈائریکٹر فوڈ کی سرزنش کی اور ساتھ ہی انہیں آٹےکی فراہمی کو فوری معمول پر لانے کی ہدایت بھی کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ محکموں کے افسران سے پوچھا کہ عوام آٹےکی بڑھتی قیمتوں سے پریشان دکھائی دے رہی ہے، آپ دفتروں میں بیٹھےکیا کارکردگی دکھا رہےہیں؟
وزیر اعلیٰ نے متعلقہ افسران سے کہا کہ ہم نےلوگوں سےگڈگورننس کا وعدہ کر رکھا ہے، گندم کوٹہ اور امدادی قیمت بھی بڑھائی پھر بھی یہ حال کیوں ہے؟ صوبے بھر میں فوری طور پر آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔