سپریم کورٹ، ڈی سیٹ ارکان پنجاب اسمبلی کی اعتراضات کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

Jan 07, 2023 | 17:35:PM

(24 نیوز)تحریک انصاف کے ڈی سیٹ ہونےوالے 25 ارکان پنجاب اسمبلی کی رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔
جسٹس امین الدین خان منگل کو ان چیمبر اپیلوں پر سماعت کریں گے،تحریک انصاف کے منحرف ارکان نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے،عائشہ نواز،ساجدہ یوسف، ہارون عمران گل اور عظمی کاردار نے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سردیوں کی مزید چھٹیاں ہونگی یا نہیں؟ مراد راس کا اہم ٹویٹ آگیا

مزیدخبریں