ملک کے مسائل کا حل نئے الیکشن اور نئی حکومت ہی دے سکتی ہے ، عمران خان

Jan 07, 2023 | 18:19:PM

(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ملک کے مسائل کا حل نئے الیکشن اور عوامی مینڈیٹ سے آنے والی حکومت ہی دے سکتی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کے صوبائی وزرا کا اہم ترین اجلاس ہوا،اجلاس میں عمران خان نے اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ اور اگلے الیکشن کے حوالے سے تیاریوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ امپورٹڈ ٹولے کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے ،سازشی ٹولہ اسلام آباد کے بعد کراچی کے بلدیاتی الیکشن سے بھی بھاگنے کی کوشش کر رہا ہے،انہیں معلوم ہے کہ عوام نے انہیں مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے ۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے بعد ہم الیکشن کیلئے عوام کے پاس جائیں گے،ملک کے مسائل کا حل نئے الیکشن اور عوامی مینڈیٹ سے آنے والی حکومت ہی دے سکتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟ پریشان کن خبر

مزیدخبریں