عمران خان کی آڈیوز انتہائی گھٹیا،فرانزک کرانے کا مطالبہ کرے،رانا ثنا اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاکہ جھوٹے بولنے کے ماسٹر کا اپنا کردار گھٹیا ہے،عمران خان وزارت داخلہ سے آڈیو ز کا فرانزک کرانے کا مطالبہ کرے،عمران خان کی گھٹیا گفتگو تنہائی میں بھی سنی نہیں جاسکتی۔
فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ عمران خان جیسا فتنہ اور فساد پھر مسلط ہوگیا تو قوم حادثہ سے دوچار ہوجائے گی،ان کاکہناتھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ تم نے کیا اور توڑ دیا،آئی ایم ایف سے تیل مہنگا کرنے کا معاہدہ کرکے قیمت کم کی گئی۔
رانا ثنا اللہ نے کہاکہ ملک ترقی کررہا تھا تو اس بدبخت کو لانے کا تجربہ کیوں کیا گیا؟ملک ترقی کررہا تھا تو جھوٹے مقدمات بنانے کی ضرورت کیا تھی؟انہوں نے کہاکہ ملک معاشی بحران کا شکار ہے،آئی ایم ایف کی شرائط بہت سخت ہیں،حکومت کی کوشش ہے کہ معیشت بہتر ہوجائے۔
وزیر داخلہ نے کہاکہ ایک فتنہ اور بے شرم انسان کی کوشش ہے کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے،ایک منظم منصوبے کے تحت پراپیگنڈا کیا جارہا ہے، یہ آدمی بدبخت اور پاگل پن کا شکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟ پریشان کن خبر