تھر فلڈ ریلیف جیپ ریلی ، کیٹیگری اے میں بلال چودھری نے میدان مار لیا

Jan 07, 2023 | 18:52:PM

(24 نیوز)تھر فلڈ ریلیف جیپ ریلی میں سٹاک کیٹیگری اے میں محمد بلال چودھری نے میدان مار لیا ،بلال چودھری نے 1گھنٹہ 15 منٹ 21 سیکنڈ میں فاصلہ طے کیا ۔
سٹاک بی کیٹیگری میں نوید واسطی سب سے آگے رہے ،نوید واسطی نے 107 کلومیٹر کا ٹریک 1 گھنٹہ 19 منٹ 50 سیکنڈ میں مکمل کیا جبکہ سٹاک سی میں فلک شیر نے 1 گھنٹہ 23 منٹ میں ریس مکمل کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔
سٹاک ڈی میں جمیل احمدانی 1 گھنٹہ 22 منٹ میں فاصلہ طے کرنے پر فاتح قرار پائے،سٹاک بی میں عبدالغنی دشتی کی گاڑی الٹ گئی، عبدالغنی دشتی کی گاڑی کی ونڈ سکرین بھی ٹوٹ گئی۔<

یہ بھی پڑھیں: سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟ پریشان کن خبر

مزیدخبریں