آئندہ 24 گھنٹوں میں کن شہروں میں بارش ہو گی؟اہم پیش گوئی

Jan 07, 2023 | 19:30:PM

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورمطلع ابر آلود رہے گا، شمالی بلوچستان ، خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان، خطہ پوٹھوہاراور کشمیر میں ہلکی بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے، پنجاب ،خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
 محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ اتوار کے روز اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے، اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے، ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا، دیر، چترال، سوات ، کوہستا ن، ایبٹ آباد ،مانسہرہ، باجوڑ، کرم میں بارش اور برفباری متوقع ہے ، پشاور، چارسدہ ، کوہاٹ اور جنوبی وزیرستان میں بارش اور برفباری متوقع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ پر اسٹیٹس لگانے والے ہو جائیں ہوشیار
رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا، خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش کی توقع ہے ،مری ،گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد اور بارش برفباری کا امکان ہے، جبکہ لاہور، شیخوپورہ،گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ،فیصل آباد، سرگودھا، اوکاڑہ میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ادھرساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر، منگلا، منڈی بہاؤالدین،جوہر آباد اور ڈیرہ غازی خان میں بھی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سردیوں کی مزید چھٹیاں ہونگی یا نہیں؟ مراد راس کا اہم ٹویٹ آگیا
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور ابر آلود رہے گا، کوئٹہ ،ژوب ،زیارت ،ہرنائی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ ، چمن، پشین نوکنڈی، دالبندین ، چاغی اور قلات میں ہلکی سے درمیانی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
دوسری جانب سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، صبح کے اوقات میں سکھر ، لاڑکانہ، حیدر آباد اور موہنجوداڑو میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے بارش اور برفباری متوقع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چودھری کا مریم نواز کیلئے نیک خواہشات کااظہار

مزیدخبریں