شیخوپورہ، ساتویں مردم شماری کا آغاز یکم فروری سے ہوگا،تیاریاں شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)شیخوپورہ میں بھی ساتویں مردم شماری کا آغاز یکم فروری سے ہوگا جس کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق علی بسرا نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس میاں نذیر احمد اور اسسٹنٹ کمشنر زینب طاہر کی ہمراہ ضلع کونسل ہال میں قائم ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا اور مردم شماری کیلئے ٹریننگ کرنے والوں کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا، مردم شماری کیلئے ضلع بھر میں 2891 افراد گھروں اور افراد کی گنتی کے عمل میں شامل کئے گئے ہیں جن کو مختلف علاقے کا ہدف دیا جائے گا اور وہ دئیے گئے ایریا میں مردم شماری کرکے رپورٹ مرتب کریں گے۔
مردم شماری ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے سینئر اساتذہ پر مشتمل سینئرٹیم کو بھی ڈیوٹی پر معمور کیا جائے گا جو مکمل چیکنگ کے بعد لسٹوں کو حتمی شکل دینگے ،ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق علی بسرا مردم شماری کے عمل کی خود نگرانی کرینگے، مردم شماری کی سینئر ٹیم کی ٹریننگ ضلع کونسل میں شروع ہو چکی ہے جو 7 جنوری سے شروع ہوکر 15 روز تک جاری رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے ٹریننگ سینٹر میں بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمار کنندہ سٹاف کو بہترین انداز میں تربیت فراہم کی جائے گی جس کیلئے تمام محکمے مل کر کام کرینگے ،پانچوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اپنے علاقے کی ٹریننگ سینٹر کی مانیٹرنگ کریں گے اور وہ مردم شماری ٹیم کے انچارج ہونگے ۔