غزہ میں اسرائیلی کی جارحانہ کارروائیاں جاری، حماس کے دو کمانڈرز کو شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)غزہ میں اسرائیلی کی جارحانہ کارروائیاں جاری ہیں، اسرائیلی فوج نے تازہ کارروائی میں حماس کے دو کمانڈرز کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی فورسز کےمطابق حماس کے دواہم کمانڈر اسماعیل سراج اور احد وہبی فضائی حملے میں شہید ہوگئے ہیں، 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد تئیس ہزار ہو چکی، 57 ہزار 910 سے زائد افراد زخمی ہیں، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہید فلسطینیوں میں 9 ہزار 600 سے زائد بچے اور 6 ہزار 750 سے زائد خواتین شامل ہیں اسرائیلی فوج نے خان یونس میں واقعے ہلال احمر کے اسپتال پاس کھڑے نہتے فلسطینی کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔
دوسری جانب صیہونی جارحیت کے خلاف حماس کی جوابی کارروائیاں بھی جاری ہیں، فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل روئی یوچائی یوسف کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے، اسرائیلی فوج نے فوجی افسر کی ہلاکت کی تصدیق کردی ، اسرائیلی فورسز کے مطابق غزہ میں زمینی آپریشن کے دوران اب تک ہلاک فوجیوں کی تعداد 510 ہوگئی ہے۔
ضرورپڑھیں:زخمی فلسطینی بچوں کا آٹھواں گروپ متحدہ عرب امارات پہنچ گیا
ادھر لبنان کی سرحد پر اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی فوجی پوزیشنوں پر راکٹ حملے کرتے ہوئے 62 راکٹ فائر کیے گئے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ لبنان سے اسرائیل کی جانب فائر کیے گئے بیشتر راکٹ مار گرائے گئے ہیں۔
دوسری جانب امریکا اور فرانس کی طرف سے لبنان اور اسرائیل کے درمیان مفاہمت کی کوششیں بھی تیز کردی گئی ہیں تاہم حزب اللہ نے غزہ جنگ خاتمے تک کسی بھی قسم کی بات چیت سے صاف جواب دے دیا ہے۔
خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 22 ہزار 925 سے متجاوز ہو چکی ہے جبکہ 57 ہزار 910 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہید فلسطینیوں میں 9 ہزار 600 سے زائد بچے اور 6 ہزار 750 سے زائد خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں بھی 8 ہزار 663 بچے اور 6 ہزار 327 سے زائد خواتین شامل ہیں۔