پھلوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں

Jan 07, 2024 | 11:13:AM

(24 نیوز)پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ،سفید پوش طبقے کیلئے پھل کا حصول دشوار جبکہ عوام آسمان کو چھوتی قیمتوں کی وجہ سے بدترین مالی دباؤ  کاشکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق   ضلعی انتظامیہ سرکاری ریٹ لسٹ کا اطلاق  نہیں ہور ہا ، جس سے سفید پوش طبقے کے لئے پھل کا حصول اور  بھی دشوار ہوگیا،سیب سرکاری قیمت 200 ، بازار میں 300 روپے کلو میں فروخت،کیلا سرکاری قیمت 145 روپے ،بازار میں 220 روپے درجن میں فروخت،مسمی سرکاری قیمت 105 ، بازار میں 160 روپے کلو میں فروخت،کینو سرکاری قیمت 165 ،بازار میں 230 روپے کلو میں فروخت،پپیتا سرکاری قیمت 200 ،بازار میں 300 روپے کلو میں فروخت،کھجور سرکاریش قیمت 480 ،بازار میں 550روپے کلو میں فروخت اور  امرود سرکاری قیمت 135 ، بازار میں 240 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گیس شہریوں سے روٹھ گئی،یخ بستہ موسم میں چولہے ٹھنڈے

مزیدخبریں